اداکار جیمس فرانکو پر طالبات سے جنسی زیادتی کا الزام

By , in latest pakistan on .

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف اداکار جیمس فرانکو پر اداکاری سکھانے کا ایک جعلی اسکول قائم کر کے طالبات کو ’سین پکچرائزنگ‘ کے نام پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں دو اداکاراؤں سارہ تیھتر کپلان اور ٹونی گال نے معروف ہالی ووڈ اداکار جیمس فرانکو پر جنسی زیادتی کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

اداکاراؤں نے انکشاف کیا کہ 2014 میں جیمس فرانکو کے اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ لیا تھا جہاں مختلف سین شوٹس کرانے کے بہانے جیمس فرانکو نے پروڈکشن کے دو افراد کے ہمراہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Recommended articles