بابا گورونانک جنم دن؛ یاتریوں کیلئے پرشاد اور امرت جل کی فراہمی پر کام شروع

By , in Uncategorized on .

لاہور: سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں دنیابھرسے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کے لئے بڑے پیمانے پر پنی پرشاد اور امرت جل کی فراہمی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اندرون اوربیرون ملک سے آنے والے جتھوں کو واضع کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کاروبار کے لئے کسی قسم کی کوئی چیز لے کر نہ آئیں اس کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکھوں کے سب سے مقدس مقام ہرمندر صاحب جسے گولڈن ٹمپل بھی کہا جاتا ہے یہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ اور دیگر یاتریوں کو دیسی گھی سے تیار کئے حلوے کا پرشاد دیا جاتا ہے تاہم حلوے کو چونکہ زیادہ دیرتک محظ نہیں رکھا جاسکتا اس کے متبادل کے طور پر پنی پرشاد تیار کیا جاتا ہے۔ پنی پرشاد آٹا، سوجی ، چینی اور دیسی گھی سے تیار کیا جاتا ہے اور پھر 100 گرام وزن کے حساب سے پیکٹ تیارکئے جاتے ہیں۔ گوورنانک دیوجی کے 550 ویں گورپرب کے لئے 5 لاکھ کے قریب پنی پرشاد کے پیکٹ تیارکئے جائیں گے

Recommended articles