بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی ایک اور کہانی تیار کر لی ہے۔

By , in latest pakistan on .

تفصیلات کے مطابق بھارت نے سرکریک میں ممکنہ پاکستانی حملے کی جھوٹ پر مبنی ایک اور کہانی تیار کر لی ہے۔ بھارتی جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیوں سے خودساختہ کہانی بنا لی۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوششیں کرنے والا ہمسایہ ملک بھارت اب یہ کہانی گھڑ رہا ہے کہ پاکستان سرکریک ریجن سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی سدرن کمان کے جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں ڈھونڈ کر جھوٹ کا ایک پلندا تیار کر لیا ہے۔ بھارتی سدرن کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے جھوٹی کہانی کے تانے بانے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سرکریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں تلاش کیں۔

Recommended articles