بھارت کا چاند مشن ناکام ، ٹویٹر پر صارفین نے میمز کے ذریعے بھارت کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا

By , in latest pakistan on .

گذشتہ روز بھارت کا چاند مشن ناکام ہوا جس کے بعد بھارت میں مایوسی چھا گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارت کی اس ناکامی پر ٹویٹر پر کئی میمزبھی گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ ٹویٹر پر IndiaFailed# کا ہیش ٹیگ بھی گردش کر رہا ہے۔ ایک صارف نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر لکھا کہ چاند نے بھی ہندؤوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Recommended articles