پاکستان میں پنجاب پولیس کی نیک نامی کے لیے بنی فلم ’دال چاول‘ کی کہانی

By , in latest pakistan on .

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس گذشتہ ہفتوں شدید تنقید کے نشانے پر رہی ہے لیکن اس دوران ایک ایسی فلم ریلیز کی جا رہی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کے وہ پہلو دکھائے جائیں گے جو بظاہر پوشیدہ رہتے ہیں۔

حال ہی میں پولیس کی حراست میں تشدد سے ملزمان کی ہلاکتوں، عقوبت خانوں کی دریافت اور بزرگ شہریوں سے بدتمیزی کے پے در پے واقعات سے ادارے کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عمومی طور پر بھی پاکستان میں پولیس اور شہریوں سے اس کے برتاؤ کے حوالے سے زیادہ مثبت تاثر نہیں پایا جاتا۔

لیکن پنجاب میں سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر ان پولیس افسران میں شامل ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ’پولیس کی ایسی کہانیاں لوگوں کو سنانا ضروری ہیں جن سے ان کے ادارے کا مثبت رخ سامنے آ سکے۔‘

انھوں نے اس کا بیڑا خود اٹھاتے ہوئے فلم کے میڈیم کا انتخاب کیا ہے اور ’دال چاول‘ کے نام سے ایک فلم بنائی ہے جو جمعے کو پاکستان میں ریلیز ہوئی ہے۔

Recommended articles