پنجاب پولیس میں تجویز کردہ اصلاحات اور ان پر اعتراضات کیا ہیں؟

By , in latest pakistan on .

پاکستان میں پولیس کا محکمہ ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے مگر حالیہ دنوں میں پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد صوبائی پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ اصلاحات کے مطالبوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت میں آنے کے بعد پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اس خطے کی پولیس میں اصلاحات لائی گئی ہیں۔

تقسیمِ ہند سے قبل انگریز دورِ حکومت میں 1860 میں پولیس میں اصلاحات لائی گئیں جس کے تحت صوبے کی پولیس کا انتظام آئی جی اور ضلع میں پولیس ڈسٹرکٹ سپرینٹنڈنٹ پولیس کے ماتحت مجسٹریٹ کے کنٹرول میں ہوتی تھی۔

ان اصلاحات پر 1861 میں عمل درآمد شروع کیا گیا اور 1947 میں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد 1861 میں کی گئی اصلاحات ہی لاگو رہیں۔

Recommended articles